ملتان: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے ملتان کے علاقے قادر پوراں میں نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سگریٹس ضبط کر لیے۔
ایف بی آر ترجمان کے مطابق برآمد کیے گئے سگریٹوں کے کارٹنز کی تعداد 50 سے زائد ہے، کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، جس میں ایف بی آر کے انسدادِ اسمگلنگ یونٹ نے اہم کامیابی حاصل کی۔
سیمنٹ کی برآمدات میں 23.75 فیصد اضافہ
ترجمان کے مطابق ضبط شدہ سگریٹس پر کسی قسم کا ٹیکس یا قانونی لیبلنگ موجود نہیں تھی، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان کا خدشہ تھا۔
ایف بی آرحکام کا کہنا ہے کہ نان ٹیکس پیڈ مصنوعات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں مانیٹرنگ کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔