پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے دوران اسمبلی کے معطل ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔
سیکریٹریٹ کے ترجمان کے مطابق اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو سینیٹ ووٹنگ کے دوران ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے گی۔
پشاور ہائیکورٹ ، مخصوص نشستوں سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس
ترجمان نے مزید کہا کہ معطلی صرف ایوان کی کارروائی میں شرکت تک محدود ہے، ووٹ ڈالنے کے حق پر کوئی پابندی نہیں اس وضاحت کے بعد اپوزیشن حلقوں میں پائی جانے والی غیریقینی کی کیفیت دورہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اپوزیشن کے 26 ارکان کو ایوان کی کارروائی کے دوران ہنگامہ آرائی پرمعطل کیا گیا تھا تاہم اب وہ سینیٹ انتخابات میں بھرپورشرکت کرسکیں گے۔