معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف


پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مؤثر پلیٹ فارمز اورٹیکنالوجی کو شامل کرنا ہماری فوجی حکمت عملی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے تیار رہتے ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی۔

اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا تسلسل تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے، وزیراعظم

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا،ایک ہفتہ قبل امریکی صدر 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

پاکستان کے چینی ساختہ جے 10سی نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے، اگست میں پاکستان نے زیڈ10ایم ای جنگی ہیلی کاپٹرکوبھی ہتھیاروں میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی ہتھیاروں کے ساتھ امریکی ساختہ ایف سولہ طیاروں کا استعمال بھی کرتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top