معروف کاروباری شخصیت رفیق ایم حبیب انتقال کر گئے

معروف کاروباری شخصیت رفیق ایم حبیب انتقال کر گئے


کراچی: معروف کاروباری شخصیت رفیق ایم حبیب 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

حبیب یونیورسٹی کے بانی چانسلر اور کاروباری شخصیت رفیق ایم حبیب کے انتقال سے متعلق حبیب یونیورسٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ گہرے دکھ کے ساتھ، حبیب یونیورسٹی اپنے بانی چانسلر رفیق ایم۔ حبیب کے انتقال پر سوگوار ہے اور ان کی پائیدار میراث کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

رفیق ایم حبیب ہاؤس آف حبیب کے سابق سربراہ، حبیب یونیورسٹی کے چانسلر اور اسٹائل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن تھے۔ وہ حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بھی رہے۔

جامعہ نے انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ “ایک ایسا شخص جن کا پُرسکون عزم اور گہری دیانت داری اس سفر کے ہر قدم کی بنیاد بنی۔ رفیق ایم حبیب ایچ یو کے قیام کے پیچھے اخلاقی اور بصیرت افروز قوت تھے”۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج میں طغیانی، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں، حفاظتی بند توڑنے کی تیاریاں مکمل

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ان کا یہ یقین کہ تعلیم کو وسیع تر بھلائی کے لیے ہونا چاہیے۔ آج بھی ہمارے مشن کی رہنمائی کرتا ہے۔ ان کی میراث اس ادارے میں زندہ ہے۔ جس کی تعمیر میں انہوں نے مدد کی اور آنے والی نسلوں کو وہ بااختیار بناتا رہے گا۔

رفیق ایم حبیب کئی فلاحی منصوبوں کے ٹرسٹی تھے۔ جو تعلیم، صحت، ریلیف اور بحالی سمیت مختلف شعبوں پر مشتمل تھے۔ انہیں انشورنس اور بینکنگ انڈسٹری میں وسیع کاروباری تجربہ حاصل تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top