آزاد کشمیر میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے۔
مظفرآباد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان معاملات کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے قانونی ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ہر 15 دن بعد میٹنگ کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، نئے معاشی معاہدوں کا امکان
پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کچھ عناصر چاہتے تھے کہ حالات خراب ہوں مگر ان کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں امن قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی بجائے اب مسائل کمیٹی کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔
الحمد للہ
ہمارے مذاکراتی وفد نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی AJK کے ساتھ حتمی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
مظاہرین اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ تمام سڑکیں کھل گئی ہیں۔
یہ امن کی فتح ہے۔آزاد کشمیر زندہ باد
پاکستان پائندہ باد pic.twitter.com/6Ir5DYRECi— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) October 3, 2025
وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس معاہدے کو پاکستان، آزاد کشمیر اور جمہوریت کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تصادم کے بجائے مشاورت کو اور انا کے بجائے اتحاد کو ترجیح دی، جس کی وجہ سے یہ معاملہ پرامن طور پر ختم ہوا۔
پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے، وزیراعظم
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے، مظاہرین گھروں کو واپس جا رہے ہیں اور تمام سڑکیں کھل گئی ہیں۔
طے پا جانے والے معاہدے کے تحت یکم اور 2 اکتوبر کو جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا، اس کے علاوہ پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔