وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے،معاشی استحکام بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ برطانیہ میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں،آپ سب عظیم پاکستانی ہیں اور ملک کے سفیر ہیں۔اوورسیز پاکستانی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔
سیاحتی مقام ناران میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی کی خبر جھوٹی نکلی
ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،اقوام متحدہ میں پاکستان کا مقدمہ پیش کیا اور پوری قوم کی ترجمانی کی،حالیہ جنگ میں پاکستان نے دشمن کو شکست دی،غزہ کے حوالے سے میٹنگ ہوئی، حوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ساری سرگرمیوں کا احاطہ کیا، غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کیساتھ مسلم ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی،اقوام متحدہ کے تمام فورمز پر پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا۔
حضرت خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس پر چھٹی کا اعلان
کشمیر ،غزہ اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کی بہترین نمائندگی کی گئی،معیشت کے حوالے سے تباہی کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں،ہر چیز میں ابھی پورا فوکس ہے، یہ جنگ تو ایک آزمائش بھی تھی،اس وقت پاکستان کو آگے لے کر جانے کی کوشش کررہے ہیں۔