کمالیہ: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو نقصان ہوا وہ ہوا مگر ملک میں مصنوعی مہنگائی نہیں ہونے دیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ اب پانی نیچے جانا شروع ہو گیا ہے۔ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور پاک فوج سمیت اداروں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بروقت لوگوں کی منتقلی سے جانی نقصان بہت کم ہوا۔ تاہم اب سیلاب متاثرین کی بحالی اہم ہے۔ لوگوں کو دوبارہ بحال کر کے انفراسٹرکچر کی مرمت کرنی ہے۔ مستقبل میں سیلاب کی صورتحال سے بچنے کے لیے مستقل حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری
محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلز معطل کر کے سیلاب متاثرین کو ریلیف دیا۔ اور ہم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ پروگرام میں ہیں تو آئی ایم ایف کو آگاہ کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے صورتحال کو سمجھ لیا ہے۔ آفت زدہ علاقوں کو بجلی کے بلز بھیجنا مناسب نہیں۔ جبکہ سیلاب کے دوران ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔ جو نقصان ہوا وہ ہوا مگر ملک میں مصنوعی مہنگائی نہیں ہونے دیں گے۔ اور عالمی سطح پر فیول کی قیمت کم ہو رہی ہے تو عالمی مہنگائی کا مسئلہ نہیں۔