مصر کے ساتھ ملکر ترقی اور خوشحالی کے فروغ کیلئے کام کریں گے ، اسحاق ڈار

مصر کے ساتھ ملکر ترقی اور خوشحالی کے فروغ کیلئے کام کریں گے ، اسحاق ڈار


نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مصر کے ساتھ ملکر ترقی اور خوشحالی کے فروغ کیلئے کام کریں گے ، امید ہے کہ ڈی 8اجلاس سے تمام رکن ممالک مستحکم ہوں گے۔

ڈی ایٹ وزرا کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بنگلہ دیش نے گزشتہ 3سال ڈی 8کی عمدہ سربراہی کی،بنگلہ دیش کی کوششوں سے رکن ممالک میں تعاون اور ترقی کو فروغ ملا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

ڈی 8 مشرق وسطیٰ میں انسانی بحران کے حل پر تبادلہ خیال کا اہم فورم ہے ،پاکستان اقتصادی تعاون بڑھانے اور تجارت کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،زراعت اور غذائی تحفظ پاکستان اور رکن ممالک کی اہم ترجیح ہے۔

گزشتہ سال پاکستان میں زراعت اور غذائی تحفظ کے حوالے سے ریسرچ سینٹر کا افتتاح کیا ،امید ہے یہ مرکز تمام رکن ممالک کیلئے جدید تحقیق کے حوالے سے سود مند ہو گا۔

سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں ،ڈی 8کی سیاحت کے حوالے سے پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

ٹرائل مکمل،190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سفیر سہیل محمود کو ڈی 8کے سیکریٹری جنرل کیلئے نامزد کرتا ہوں ،امید ہے وزرائے خارجہ کونسل سہیل محمود کے نام کی منظوری دے گی ،پاکستان ڈی 8تنظیم کے مقاصد اور اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top