مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر فراڈ کے الزام میں گرفتار

مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر فراڈ کے الزام میں گرفتار


لاہور: مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر خرم گجر کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

ٹک ٹاکر خرم گجر کو اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ خرم گجر پر الزام ہے کہ اس نے رانا ارسلان نامی شخص کے ساتھ 2 لاکھ یورو کا فراڈ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خرم گجر نے رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کے لیے 2 لاکھ یورو لیے تھے۔ لیکن ایک سال بعد بھی رانا ارسلان کو دکھایا گیا کمرشل پلاٹ خرید کر حوالے نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا خیبر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان

رانا ارسلان کے مطابق خرم گجر سے جب رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو اس نے انکار کر دیا اور ساتھ دھمکیاں بھی دیں۔

رانا ارسلان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا۔ جس کے بعد پولیس نے دھمکیوں اور امانت میں خیانت کے الزام پر ٹک ٹاکر خرم گجر کو گرفتار کر لیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top