مسلم حکمرانوں کو اب سامنے آنا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمان

مسلم حکمرانوں کو اب سامنے آنا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمان


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی خاموشی کی وجہ سے اسرائیل مضبوط ہوا ہے۔ اور اب مسلم حکمرانوں کو سامنے آنا پڑے گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ اور لوگ اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ کراچی کے غزہ مارچ میں عوام کا سمندر تھا۔

انہوں نے کہا کہ حماس جمہوری ہیں اور وہ اپنا حق استعمال کر رہے ہیں۔ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں حماس کو ہتھیار ڈالنے کا کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں کیخلاف پوری قوم کو یکجا ہوکر لڑنا ہو گا، وزیر اعلیٰ

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 20 اپریل کو اسلام آباد میں فلسطین کے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ ہو گا۔ اور فلسطین کے لیے ہم سب کو متحد ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی خاموشی کی وجہ سے اسرائیل مضبوط ہوا ہے۔ اور اب مسلم حکمرانوں کو سامنے آنا پڑے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top