مسلسل مندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

مسلسل مندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان


سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 63 ہزار کی حد عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 1195 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 359 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:سونا مسلسل مہنگا ہونے کے بعد آج کئی ہزار روپے سستا ہو گیا

واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا ، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا ، گزشتہ روز مارکیٹ میں 22 ارب 63 کروڑ 88 لاکھ 16 ہزار 420 روپے مالیت کے 36 کروڑ 39 لاکھ 90 ہزار 70 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ایک پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 281 روپے ہو گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top