مستونگ میں آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگردہلاک

مستونگ میں آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگردہلاک


مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردہلاک ہوگئے ،ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی  برآمد  ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم کی مستونگ میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پرسیکیورٹی فورسز کی تعریف
وزیراعظم نے 4 فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کوسراہا
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے،وزیراعظم
ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،وزیراعظم شہبازشریف

وفاقی وزیرداخلہ کی مستونگ میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف
محسن نقوی نے 4فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کوسراہا
سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، محسن نقوی
کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top