مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ

مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ


وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ جس پر 550 ملین روپے کی لاگت سے والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عمل درآمد کرائے گی۔

ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرے گی ۔منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ ہے۔

والڈ سٹی اتھارٹی لاہور مری کی مقامی آبادی اور انتظامیہ سے بھی مدد اور مشاورت لے گی ایک سال کے عرصے میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی تاریخی پیدل راستے بحال کئے جائیں گے۔ صفائی ستھرائی مثالی ہوگی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

ملکہ کوہسار مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

مال روڈ پر موجود دکانوں اور عمارتوں کو قدیمی تعمیراتی آنداز میں بحال کیا جائے گا دکانوں اور عمارتوں پر لگے تشہیری بورڈ بھی ایک ہی شکل اور معیار کے ہوں گے۔

عمارتوں کو تاریخی انداز کے برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا قدیم تاریخ کو زندہ کرتے ہوئے عوام کے بیٹھنے کے لئے پبلک سکوائر (چوراہا) بنایا جائے گا۔

سیاحوں اور عام عوام کی سہولت کے لیے معیاری واش رومز تعمیر ہوں گے۔ مری کی ماضی کی سیاحتی شان بحال کریں گے۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، مری کو عالمی سیاحتی سہولیات کا مرکز بنانا ہے، وزیر اعلی مریم نواز شریف مری پاکستان اور پنجاب کی سیاحت کے فروغ کا ماڈل بنے گا، وزیر اعلی مریم نواز شریف گلاس ٹرین کا منصوبہ، جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کی تعمیر اس منصوبے کو مزید چار چاند لگائے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top