مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر مری کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سڑکیں بنانے پر بھی پابندی ہو گی۔
یہ پابندی تین ماہ کے لئے لگائی گئی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق مری میں اسٹون کرشنگ اور ڈرلنگ بھی ممنوع قرار دی گئی، مائینگ اور بلڈنگ کے تعمیراتی سامان کی ترسیل پر بھی پابندی ہو گی۔
ملک میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان
نئے کارخانے، فیکٹریاں، دکانیں اور مارکیٹ بنانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ مری ماسٹر پلان تحفظ اور عوام دوست ماحول بہتر بنانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔