مری ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ، سڑک کانصف حصہ ٹریفک کیلئے بند

مری ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ، سڑک کانصف حصہ ٹریفک کیلئے بند


مری ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک کا ایک حصہ متاثر ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث پہاڑ سے بڑے پتھر گرنے سے سڑک کا نصف حصہ بند کرنا پڑا ہے۔

خیبرپختونخوا،سیلاب کے باعث 2 روز میں 83 سرکاری اسکول مکمل تباہ

ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ حصے کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے تاہم ایکسپریس وے کا باقی حصہ کھلا ہے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، سڑک کی بحالی کا کام فوری شروع کردیا گیا ہے اورایکسپریس وے جلد مکمل طورپرکھول دی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیشِ نظرغیرضروری سفر سے اجتناب کریں اور بارش کے دوران پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top