وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف حکومت کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے ایک بار پھر واک آؤٹ کر دیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ اسمبلی میں احتجاج کے بعد حکومتی ٹیم سے ہمارے مذاکرات ہوئے، آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل نہیں ہوتے۔
قومی اسمبلی میں آسان کاروبار بل 2025 منظور
اس موقع پر پی پی کے ارکان ایوان سے باہر چلے گئے تاہم حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو منا کر واپس اسمبلی میں لے آئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مریم نواز نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا اگر کوئی پنجاب کے خلاف بات کرے گا تو بطور وزیر اعلیٰ خاموش نہیں بیٹھوں گی۔
دوسری جانب صحافیوں نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد پریس کلب میں پولیس کی جانب سے تشدد اور توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے اسمبلی کی پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی مستعفی ہونے سے متعلق خبروں کی تردید
گزشتہ روز اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پولیس نے اندر گھس کر نہ صرف صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ املاک کی توڑ پھوڑ بھی کی جس پر ملک بھر کی صحافتی تنظیموں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔