مریم نواز کا سیلاب متاثرین کے حوالے سے اہم فیصلہ

مریم نواز کا سیلاب متاثرین کے حوالے سے اہم فیصلہ


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو اسکولوں میں منتقل کیا جائے۔ اور ریلیف آپریشن میں کسی قسم کی کمی نہیں آنی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں۔ اور سیلاب کے دوران تمام اداروں نے بہتر کام کیا ہے۔ کئی دہائیوں بعد ایسی سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے ڈیمز کے اسپل ویز کھولے تو سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔ تاہم ادارے دن رات متاثرین کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اور سیلاب کے دوران پوری ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ صوبائی وزرا بھی متاثرہ علاقوں میں دن رات محنت کر رہے ہیں۔ اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد صورتحال خراب ہوئی۔ لوگوں کے بروقت انخلا سے قیمتی جانیں بچانے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ اور 6 لاکھ متاثرین اور 4 لاکھ سے زائد مویشیوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ جہاں جہاں سیلاب کا خطرہ ہے وہاں لوگوں کا بروقت انخلا مکمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن بہتر طریقے سے چل رہا ہے۔ اور صرف لوگوں کی جان نہیں بچائی گئی۔ بلکہ ان کے مویشیوں کے انخلا کو بھی یقینی بنایا گیا۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ ریلیف آپریشن میں کسی قسم کی کمی نہیں آنی چاہیے۔ اور سیلاب متاثرین کو اسکولوں میں منتقل کیا جائے۔ ملتان، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال سمیت دیگر اضلاع میں بھی انخلا یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب عوام کو جوابدہ ہیں۔ اور عوام کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں۔ سیلاب متاثرین کے لیے صاف پانی، کھانا اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ جبکہ متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی متاثرہ شخص خود کو تنہا نہ سمجھے۔ اور ہر ضرورت مند تک مدد پہنچنی چاہیے۔

مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن پر مزید توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مویشیوں کے لیے صاف پانی اور چارے کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔ پاک فوج نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اور پاک فوج کے جوانوں نے کئی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top