پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں، مذاکرات کا آپشن رد نہیں، حکومت کی طرف سے سنجیدگی نظر نہیں آرہی۔
ہم نیوز کے پروگرام “ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئےعلی محمد خان نے کہا کہ سیاسی قیادت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، آج بیرسٹرگوہرکی ملاقات ہوئی ہے جو اچھی پیشرفت ہے۔
ہمیشہ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے، بیرسٹر گوہر
انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدہ نہیں تو ہم خود سے مذاکرات کی دکان سجا کر نہیں بیٹھ سکتے، حکومت نے سیاسی ماحول کو خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فورم پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے، خیبر پختونخوا میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔