مدارس رجسٹریشن

مدارس رجسٹریشن


مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان بڑا بریک تھرو ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے، مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت ہی کرنے کی یقین دہائی کرا دی گئی۔

علماء کو آپس میں لڑانے کی کوشش ہو رہی ہے, جو ناکام ہوگی: مولانا فضل الرحمان

ذرائع کا کہنا ہے کہ بریک تھرو مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوا۔ 26 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں پاس کیے گئے مسودے پر نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  وزیراعظم شہبازشریف سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی تھی۔

 

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top