گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کے بل پر صدر آصف علی زرداری نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس بل پر علماء کرام کی مختلف تجاویز ہیں، مولانا فضل الرحمان سمیت تمام علماء کرام کو ایک پیج پر لانا ہے۔
وفاقی حکومت کو آئین سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے، شازیہ مری
انہوں نے کہا کہ مدارس بل کی رجسٹریشن کا ایسا بل لانا ہے جو تمام مدارس والے قبول کریں، تینوں صوبوں میں بلدیاتی الیکشن ہو چکے ہیں صرف پنجاب باقی ہے، اب وقت ہے پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے۔