مخصوص نشستوں کے فیصلے نے پارلیمنٹ کو مزید خطرے میں ڈال دیا،ایمل ولی

مخصوص نشستوں کے فیصلے نے پارلیمنٹ کو مزید خطرے میں ڈال دیا،ایمل ولی


صدرعوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ اے این پی ہارس ٹریڈنگ کو مسترد کرتی ہے اورکرتی رہے گی،مخصوص نشستوں کا فیصلہ 8 فروری کے انتخابی نتائج کا عکاس نہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے نے پارلیمنٹ کو مزید خطرے میں ڈال دیا ہے،اے این پی کو ایک نشست کا فائدہ ہوا لیکن جمہوریت کو نقصان پہنچا،میری نشست چھوڑنے سےاگر فیصلہ واپس ہو تو لمحے کی دیر نہ کروں۔

پی ٹی آئی کے اندر جھگڑوں کو اندرونی ناکامی سمجھتا ہوں،تیمورجھگڑا

علاوہ ازیں اے این پی نے مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کو چیلنج کردیاعوامی نیشنل پارٹی نے پشاور ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو فریق بنایا ہے۔

درخوست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم ٹھیک نہیں کی، جنرل الیکشن میں ایک سیٹ ملنے پر ایک مخصوص نشست دی گئی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی اسمبلی میں 2 نشستیں ہیں، مخصوص بھی 2 ملنی چاہئیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر پاکستان ریلویز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا

درخواست میں کہا گیا کہ ا ے این پی کو خواتین کی ایک مخصوص نشست دی گئی ہے، باجوڑ ضمنی الیکشن میں اے این پی کو دوسری سیٹ مل گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top