محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران گرفتار
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم weather خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہے گا۔ لا ہور، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، او کا ڑہ اور فیصل آباد میں اسموگ رہنے کی توقع ہے۔
سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں بھی اسموگ رہنے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان اور کرم میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش rain اور برفباری کا امکان ہے، آزادکشمیر میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، سندھ کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث مشرقی پنجاب کے اضلاع سمو گ کے زیر اثر رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد،ن لیگ کا پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، پنجاب کے مشرقی اضلاع میں اسموگ چھائی رہی۔
