محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 2 ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق راولپنڈی، اٹک ، جہلم، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور نارووال میں 30 اور 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے جس سے سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال ، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں ، سیکڑوں بستیاں ڈوب گئیں ، ہزاروں افراد بے گھر ، مواصلات کا نظام درہم برہم

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 29 تا 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان جبکہ مالاکنڈ و ہزارہ ڈویژن ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر بارشوں سے سیلاب جبکہ بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top