محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی


محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم weather خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

زمین خطرناک حد تک گرم ہو رہی ہے، نتائج تباہ کن ہوں گے، سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہنے کی توقع ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کی توقع ظاہرکی گئی ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک سرد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top