محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ یکم مئی سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
مغربی ہوائیں 30 اپریل کی شام کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی،یکم سے چار مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دےدی
بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے،چند علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
آزاد کشمیر، اسلام آباد، جہلم، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، مانسہرہ، کوہاٹ، پشاور، گلگت بلتستان اور مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا،30اپریل سے 4 مئی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوا ئیں اور بارش کا امکان ہے۔
کینیڈا میں عام انتخابات،6 پاکستانی نژاد کینیڈین کامیاب
30اپریل سے 4 مئی راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال،گجرات،لاہو ر،جہلم، گوجرانوالہ، قصور، سیالکوٹ ،فیصل آباد، جھنگ اور میانوالی میں بارش کا امکان ہے،2سے 4 مئی ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور،بہاولنگر میں بارش اور آندھی متوقع ہے۔