محکمہ صحت سندھ میں 12 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر رتھ سول اسپتال سے 36 کروڑ کی کینسرکی دوائیاں چوری ہوئیں ، یہ ادویات رتھ اسپتال کے کچھ ملازمین نے 2023 میں چوری کیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ اسپتال نے کینسر ادویات کی چوری کی تصدیق کر دی، ایک سٹاف نرس اور ڈسپنسر پر کینسر کی ادویات چوری کرنے کا شبہ تھا۔
پنجاب کے مختلف درباروں میں ڈیڑھ ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف
آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی ماہ گزرجانے کے باوجود انتظامیہ نے کیس ایف آئی اے اورنیب کو تحقیقات کیلیے نہیں بھیجا، آڈٹ ٹیم نے معاملے کی تفصیلی انکوائری کرانے کی سفارش کی ہے۔
رپورٹ میں ساڑھے نو ماہ نگران حکومت اوردو ماہ موجودہ سندھ حکومت کھاتوں کا آڈٹ دکھایا گیا ہے۔