بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم ہو نے کے باعث گندم کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا۔
صوبائی محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سال 2024 سے 2025 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی ہے، گندم کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے صوبے میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری سے صوبے میں 2023 کا اسٹاک ریلیزکر دیا گیا ہے تاہم بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026 کے لیے محکمہ خوراک کے پاس گندم دستیاب نہیں ہے۔
بلوچستان حکومت کو موجودہ گندم بحران سے نمٹنے کے لئے سمری بھجوائی گئی ہے، بھجوائی گئی سمری میں پاسکو یا پنجاب سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش کی گئی ہے۔
کاریں، سگریٹ اور الیکٹرانک اشیاء مہنگی ہونے کا امکان
بلوچستان میں گندم کے ذخیرے ختم ہونے سے صوبے میں گندم کا بحران جنم لے رہا ہے، جس کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ اور فراہمی میں مشکلات کا خدشہ ہے۔