مجھے یہ جنگ جلد ختم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی، خورشید محمود قصوری

مجھے یہ جنگ جلد ختم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی، خورشید محمود قصوری


اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ مجھے یہ جنگ جلد ختم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔

سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے ہم نیوز کے پروگرام “خبر اور تجزیہ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع جلد ختم نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی امریکہ کے ساتھ میٹنگ بھی طے تھی۔ اور امریکہ نے کہا کہ اسے ایران پر اسرائیلی حملے کا علم نہیں تھا۔ اب ایران پر حملے کے بعد اسرائیل اور امریکہ کے دنیا میں اثاثوں پر حملے ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایران میں موجودہ شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی

خورشید محمود قصوری نے کہا کہ اسرائیل کی ایئر فورس تکنیکی طور پر بہت سپیریئر ہے۔ اور ایران کے پاس اس قسم کے جہاز نہیں جو بھارت اور ہندوستان کے پاس ہیں۔ ڈرونز کئی دن چلتے رہے تو نفسیاتی اثر ضرور ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو اندازہ تھا حملہ ہونے والا ہے پھر بھی ٹاپ کمانڈرز زد میں آگئے۔ اب ایران جلد نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ کئی لوگ کہتے ہیں اسرائیل نے ٹرمپ کی مرضی کے بغیر حملہ کیا۔ اور اگر یہ بات ٹھیک ہے تو اسرائیل کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top