ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں حکومت کی موجودہ پوزیشن مضبوط ہے، مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی کی تحریک کامیاب ہو گی۔
ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سخت موسم پی ٹی آئی کی تحریک پر اثرانداز ہوگا،بہت سی چیزیں اس وقت پی ٹی آئی کیخلاف ہیں،اس گرمی میں کارکنان کو نکالنا پی ٹی آئی کیلئے مشکل ہوگا۔
بولے کہ جب موسم اچھا تھا تو یہ تحریک نہیں چلا سکے جب کہ قیادت کو پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے خود مشکوک بنادیا ہے۔ پہلے احتجاج والے اسلام آباد تک پہنچ آجاتے تھے، اس بار یہ اٹک کاپل بھی نہیں کراس کرپائیں گے۔
علیمہ خان پارٹی کمزوری اور انتشار کی جڑ ہیں، شیر افضل مروت کا سنگین الزام
مزید کہا کہ پی ٹی آئی خود بھی اندر سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے،اختلافات زیادہ ہیں۔