متنازعہ کینالوں سے متعلق اعتراضات دور کرنے کی یقین دہانی

متنازعہ کینالوں سے متعلق اعتراضات دور کرنے کی یقین دہانی


وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو متنازعہ کینالوں سے متعلق اعتراضات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بلاول بھٹوکی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے وفد کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ دیا گیا۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی پیپلزپارٹی کے وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا مستقبل بہتر کرنےکیلئے وفاق،صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہے۔

ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی وفد نے وزیراعظم کے سامنے متنازعہ کینالوں سے متعلق اعتراضات رکھ دئیے۔

ہم نے پنجاب کو فوکس اور پیپلز پارٹی کو بحال کرنا ہے، گورنر پنجاب

اس کے علاوہ وفد نے کرم میں امن وامان کی ناقص صورت حال پر بھی اپنے خدشات سے آگاہ کیا اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی اب تک دادرسی نہ ہونے کا شکوہ کیا۔

وزیراعظم نے متنازعہ کینالوں، کرم میں قیام امن اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے متعلقتحفظات دور کرنےکی یقین دہانی کرائی۔

اعلامیے کے مطابق پیپلز پارٹی وفد نے معاشی استحکام پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین کیا۔

وفد کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی و معاشی استحکام کیلئے ہر اقدام میں حکومت سے مکمل تعاون فراہم کرینگے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top