متحدہ عرب امارات کے ویزے محدود کرنے سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں۔
وزارت خارجہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ کچھ پاکستانیوں نے جعلی ڈگریاں، ڈپلومے اور ملازمت کے معاہدے جمع کروائے تھے،کچھ افراد یو اے ای میں ویزوں سے زیادہ قیام کر چکے ہیں۔
وفاق اور صوبوں کو اپنی ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا،احسن اقبال
کچھ پاکستانی سیاسی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں،جبکہ کچھ پاکستانی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا نامناسب استعمال کرتے پائےگئے۔
متعدد مسائل نے جانچ پڑتال اور پابندیوں میں حصہ ڈالا،متحدہ عرب امارات نے 5 سالہ ویزے کا اعلان کیا ہے،اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے مطلع کیا ہے کہ پاکستانیوں پر کوئی باضابطہ ویزا پابندی نہیں۔