خیبرپختونخوا کے محکمۂ برائے جنگلی حیات نے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری کر دیے ہیں۔
حکام کے مطابق اس بارایک مارخورکے شکارکے پرمٹ کے لیے 2 لاکھ 46 ہزارڈالرزکی ریکارڈ بولی لگائی گئی جواب تک کی سب سے زیادہ بولی قراردی جا رہی ہے۔
محکمۂ جنگلی حیات کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے صوبے کومجموعی طورپر54 کروڑ 27 لاکھ روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔
اس پروگرام کے تحت حاصل ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ ان مقامی کمیونٹیز پرخرچ کیا جاتا ہے جو جنگلی حیات کے تحفظ اوردیکھ بھال میں اپنا کردارادا کرتی ہیں۔
حکام نے کہا کہ ٹرافی ہنٹنگ ایک منظم پالیسی کے تحت کی جاتی ہے، جس کا مقصد نایاب جانوروں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی معیشت کو سہارا دینا ہے۔
اسلام آباد میں بغیرلائسنس ڈرائیونگ پریکم اکتوبرسے گرفتاری اور گاڑی ضبط
مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے اوراس کے شکار کے لئے محدود اورباقاعدہ طریقہ کاروضع کیا گیا ہے تاکہ نسل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔