ماحولیاتی تبدیلی، بچے نمونیا کا شکار ہو رہے، چائلڈ لائف فاؤنڈیشن

ماحولیاتی تبدیلی، بچے نمونیا کا شکار ہو رہے، چائلڈ لائف فاؤنڈیشن


چائلڈ لائف فاؤنڈیشن پاکستان کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹرعرفان حبیب نے کہا ہے کہ بچے آلودگی کے باعث نمونیا کا شکار ہو رہے ہیں۔

نمونیا سے آگہی کے عالمی دن کے موقع پر چائلڈ لائف فاؤنڈیشن  پاکستان کے میڈیکل ڈائریکٹر نے کہا کہ  بچوں کی صحت پر ماحولیاتی تبدیلی اورماحولیات کے بحران جیسا کہ حالیہ اسموگ ایمرجنسی کے بڑھتے ہوئے اثرات کی جانب توجہ مبذول کروا رہا ہے۔

اسموگ کی اصل وجہ ٹرانسپورٹ ہے،خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی نے ہوا کے معیار کو بگاڑ دیا ہے جو سانس کی سنگین بیماریوں کا سبب بن رہی ہے، جس سے بچے نمونیا جیسی بیماریوں کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔

نمونیا ہر سال دنیا بھر میں 8 لاکھ  سے زائد بچوں کی جان لے لیتا ہے، اسموگ کے باعث بگڑتی ہوئی ہوا کے معیار سے یہ مسئلہ مزید سنگین صورت اختیار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات نے نمونیا جیسے حالات پر قابو پانا مشکل بنا دیا ہے، خاص طور پر اُن شہری علاقوں میں جہاں آلودگی کی شدت انتہائی زیادہ ہے۔

چائلڈ لائف فاؤنڈیشن حکومت کے ساتھ عوامی و نجی شراکت داری کے تحت بچوں کی صحت کے اس بحران سے نمٹنے کے لیے متحرک ہے، ہمارا ادارہ ہر سال 20 لاکھ  بچوں کا علاج فراہم کرتی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top