لیسکو کا بارشوں کے دوران جلنے والے اور ڈیفیکٹو میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

لیسکو کا بارشوں کے دوران جلنے والے اور ڈیفیکٹو میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ


لیسکو نے مون سون بارشوں کے دوران جلنے والے اور ڈیفیکٹو میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیسکو چیف انجینئر رمضان بٹ نے کہا کہ صارفین سے میٹر تبدیلی کی فیس وصول نہیں کی جائے گی، بجلی میٹر بلا ڈیمانڈ نوٹس اور فری تبدیل ہوگا۔

لیسکو چیف نے کہا کہ اس اقدام کے لیے 3.52 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، اس کے تحت سنگل فیز، تھری فیز اور ایل ٹی ٹو میٹرز کی تبدیلی ہو گی۔

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

انہوں نے کہا کہ ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر دو ماہ کے اندرلازمی میٹر تبدیل ہو گا، اس سہولت کا مقصد صارفین کو ریلیف دینا اور ریڈنگ ایکورٹ بھجوانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھری فیز میٹر کی قیمت 50 ہزار اور سنگل دس ہزار روپے کے لگ بھگ ہے، صارفین کی سہولت کے لئے یہ بوجھ کمپنی برداشت کرے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top