لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق قلعہ گراؤنڈ سرائے نورنگ کے قریب رات سے جاری بارش کی وجہ سے خستہ حال کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے تین افراد دب گئے۔
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی ، ہلاکتوں کی تعداد 245 ہو گئی
ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے تینوں افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ مرنے والوں میں 15 سال کا شوکت اللہ ان کی والدہ اور دادی شامل ہیں۔