لکی مروت میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائی سرائے نورنگ بھیٹنی نہر کے قریب کی گئی ، ہلاک دہشتگرد پولیس و قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں مطلوب تھے۔
شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام ، 30 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا ، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 4 دستی بم، کلاشنکوف، کارتوس اور 2 موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔
حکام نے کہا کہ ہلاک دہشتگرد ہجرت اللہ عرف ہجرت حرام تالہ گمبیلا لکی مروت کا رہائشی ہے، تینوں دہشتگرد ایل ایچ سی وحید اللہ، ٹریفک کانسٹیبل انور شیر اور سپاہی ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔