لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ


پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے مقامی حکومت نے لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور کر لیا۔

چیئرمین کمیٹی پیر اشرف رسول نے کہا کہ اب بل اسمبلی سے منظور ہو گا، حکومت پنجاب اس سال دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی خواہاں ہے۔

بل کے تحت پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام متعارف ہو گا اور نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، حلقہ بندیوں میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ الیکشن کمیشن کو مدد فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل میں سے وارڈ سسٹم ختم ہو جائے گا، ایک یونین کونسل سے 9 ممبر کا انتخاب ہو گا، منتخب ہونے والے ممبرز کو ایک ماہ میں سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہو گا، 9 منتخب ممبرز اپنا چیئرمین اور وائس چیئرمین خود چنیں گے، 9 منتخب ممبرز ریزرو سیٹوں کے ممبرز بھی چنیں گے۔

پاکستان کے زیرآب آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کا اعلان

بل میں تبدیلی کی گئی ہے، چیئرمین ضلعی کمیٹی عوامی نمائندے ہوں گے، ڈی سی بھی شریک چیئرمین ہوں گے،ترمیم پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کی متفقہ تجویز پر کی گئی۔

آبادی کے تناسب سے بڑی مقامی حکومت کا ہیڈ 6 ماہ کیلئے ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین ہو گا، 6 ماہ بعد آبادی کے حساب سے دوسری مقامی حکومت کا ہیڈ ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین ہو گا۔

مرحلہ وار 6 ماہ کیلئے ہر مقامی حکومت کا ہیڈ ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین ہو گا، کسی مقامی حکومت کا ہیڈ نہ ہونے کی صورت میں اگلے ضلع کو مدنظر رکھا جائے گا، بل منظوری کے لئے اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top