لاہور ، اوکاڑہ ، کامونکی ، مریدکے اور شیخوپورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اس کے علاوہ گوجرانوالہ ، ننکانہ صاحب ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 14 کلومیٹر جبکہ مرکز 25 کلومیٹر جنوب مغرب لاہور تھا۔
پشاور میں 4.7 شدت کا زلزلہ ، شہریوں میں خوف و ہراس
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ، زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔