لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو موٹر سائیکلیں بیٹری پر منتقل کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو موٹر سائیکلیں بیٹری پر منتقل کرنے کی ہدایت


لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو موٹر سائیکلیں پٹرول کے بجائے بیٹری پر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسموگ تدارک کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اسموگ تدارک کیس میں جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ لاہور میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق پالیسی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں موٹر سائیکلوں کی سختی سے نگرانی کی ہدایت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: قیام امن کیلئے افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمن

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر اسموگ پالیسی پر سنجیدگی سے عملدرآمد کیا جائے تو اس سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top