لاہور، گارڈن ٹاؤن کے پوش علاقے میں گھریلو ملازمین نے 2 کروڑ 36 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور قیمتی سامان چوری کرلیا، پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق دو گھریلوملازمین نے 4 نامعلوم افراد کے ساتھ مل کریہ واردات کی دونوں ملازمین کافی عرصے سے متاثرہ خاندان کے ہاں ملازمت کر رہے تھے اوران پرمکمل اعتماد کیا جاتا تھا۔
لاپتہ شوہر انسٹاگرام ریلز میں نظر آ گیا، خاتون نے 7 سال بعد پہچان لیا
گھرکے مکین چند روز قبل تفریح کی غرض سے مری گئے ہوئے تھے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملازمین نے گھر کے اندرموجود زیورات، قیمتی اشیاء اورنقدی سمیٹ کراپنے ساتھیوں کی مدد سے فرارہوگئے۔
واپسی پر اہل خانہ نے گھر کا سامان بکھرا ہوا اورالماریاں خالی دیکھیں جس کے بعد فوری طورپرپولیس کو اطلاع دی گئی۔
سمیہ حجاب اغوا کی کوشش سے بال بال بچ گئیں، ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد گھریلو ملازمین کے خلاف ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر ذرائع سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔
واقعے نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کردی ہے، خاص طورپران لوگوں میں جوگھروں میں طویل عرصے سے ملازمین رکھتے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔