لاہور شہر میں چینی نایاب ہونے کی وجہ سے قیمت بھی کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی نے مارکیٹ ذرائع کے حوالے سے کہا کہ گلی محلوں کی دکانوں پر آج بھی چینی نہیں مل رہی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قیمت مزید گر گئی
چینی عام مارکیٹ میں 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، چینی کی کمی کی وجہ سے شکر کی قیمت میں بھی 20 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے دباؤ پر چند بڑے دکان دار چینی 173 روپے فی کلو کے حساب سے بیچ رہے ہیں۔ عام مارکیٹ میں چینی 200 سے 220 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔