لاہور شہر میں جرائم کی شرح کم ہوئی، پولیس رپورٹ

لاہور شہر میں جرائم کی شرح کم ہوئی، پولیس رپورٹ


لاہور، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال نومبر میں جرائم کی شرح میں کمی، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے رپورٹ جاری کردی۔

جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نومبر کے مقابلے رابری کی وارداتوں میں 62 ، ڈکیتی میں 60 فیصد کمی، سنگین جرائم میں 47، چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں 45 فیصد،موٹر سائیکل چوری میں 39 اورگاڑیوں کی چوری میں 25 فیصد کمی ہوئی۔

اینڈرائیڈ ایپس کے ذریعے سرکاری افسران کا ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف

ڈی آئی جی آپریشنز نے دعویٰ  کیا ہے کہ جرائم میں کمی پچھلے5 ماہ سے جاری ہے، 36 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی نشاندہی کر کے اینٹی کرائم اسٹریٹیجی بنائی گئی۔

فیصل کامران نے بتایا کہ 200گینگز کے 443ممبران گرفتار کئے گئے،ملزمان سے9 کروڑ 15 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چوری و چھینی گئی467 موٹر سائیکلیں اور 7 کاریں بھی برآمد کی گئیں، 1806 اشتہاری و عادی مجرمان اور909 عدالتی مفرور گرفتار کئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top