لاہور سمیت 16 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

لاہور سمیت 16 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز


لاہور، پنجاب بھرمیں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز یکم ستمبر سے ہو رہا ہے، جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھنا ہے۔

ترجمان انسداد پولیوپروگرام پنجاب کے مطابق لاہورمیں مہم 7 روز جاری رہے گی جبکہ دیگر15 اضلاع میں یہ مہم 4 ستمبرتک مکمل کی جائے گی۔

اسلام آباد میں ڈینگی کا ممکنہ پھیلاؤ، تمام لیبارٹریز کیلئے ٹیسٹ فیس مختص کر دی گئی

مہم کے دوران صوبے بھرمیں 11.17 ملین بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے اس مقصد کے لئے 94 ہزارسے زائد تربیت یافتہ پولیوورکرزفیلڈ میں متحرک ہونگے۔

انسداد پولیومہم میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اٹک، مظفرگڑھ، راجن پور، شیخوپورہ سمیت دیگراضلاع شامل ہیں۔

محکمہ صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top