لاہور ریلوے اسٹیشن کے قلیوں کو ٹھیکیداری نظام سے نجات مل گئی

لاہور ریلوے اسٹیشن کے قلیوں کو ٹھیکیداری نظام سے نجات مل گئی


پاکستان ریلویز(pak railways) کے قلیوں کی سنی گئی،25 سال بعد لاہور ریلوے اسٹیشن کے قلیوں کو ٹھیکیداری نظام سے نجات مل گئی، ڈویژنل کمرشل آفیسر نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے 400 سے زائد رجسٹرڈ قلی اب آزادانہ کام کر سکیں گے۔

ایم ایل ون کا جون 2026 میں کراچی کینٹ سے افتتاح کریں گے، حنیف عباسی

ٹھیکیداری نظام کے تحت قلیوں کو فی مسافر اجرت کا 30 فیصد تک کمیشن ٹھیکیدار کو دینا ہوتا تھا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ  فیصلے کے بعد اب قلی کمیشن اور ٹھیکیداری پابندیوں کے بغیر کام کر سکیں گے۔

قلیوں کی خوشحالی کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فریٹ رکا نہیں ہوا وہاں سے پیسے آ رہے ہیں،ریلوے کا کون سا منصوبہ مکمل ہوا جو وزیر اعظم کے پاس جاکر پیسے مانگوں۔

 ریلوے میں بڑی پیش رفت، 100 نئی کوچز اور رفتار میں اضافہ کا منصوبہ

جتنے نئے منصوبے لائوں گا وزیر اعظم ان منصوبوں کو مکمل کریں گے،میری کوشش ہے کہ مسافر کو کوالٹی فوڈ ملے،ساری انکوائریز ہمارے پاس پڑی ہیں۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top