لاہور، میری گاڑی میں وائی فائی نہیں، عوام کی گاڑی میں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور، میری گاڑی میں وائی فائی نہیں، عوام کی گاڑی میں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ میری گاڑی میں وائی فائی، سی سی ٹی وی نہیں، عوام کی گاڑی میں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے  کہا کہ
لاہورمیں الیکٹرک بسیں عوام کیلئے تحفہ ہیں، لاہورکو مزید 40 نئی الیکٹرک بسوں کا تحفہ دینے آئی ہوں۔

دسمبر کے آخر تک مزید بسیں بھی لاہور پہنچ جائیں گی، دسمبر میں 70 کے قریب الیکٹرک بسیں لاہورآجائیں گی،
عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، پورے پنجاب کی ترقی میرا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہیں، بھری ہوئی جاتی ہیں، پنجاب کے کونے کونے میں الیکٹرک بسیں شروع کر رہے ہیں، جیسی گاڑی اپنے لیے خریدتی ہوں ویسی عوام کیلئے لائی ہوں۔

لاہور کے چپے چپے کی ترقی کا سہرا نوازشریف اورشہبازشریف کوجاتا ہے، دوسرے صوبے کے لوگ بھی کہتے ہیں پنجاب کی وزیراعلیٰ ہمیں دے دیں، اللہ تعالیٰ نے مجھے پنجاب کے عوام کی خدمت کا موقع دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پنجاب کے عوام کی ترقی کے لئے دن رات کام کررہی ہوں، پنجاب بھرمیں 90 ہزارگھر بنا کردے رہے ہیں، اپنا گھراپنی چھت اسکیم کےتحت عوام کورہائشی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، نئے معاشی معاہدوں کا امکان

ہم نے دسمبرتک ایک لاکھ گھروں کا ٹارگٹ پورا کرنا تھا، اپنا گھراپنی چھت اسکیم کے تحت ایک سال میں ایک لاکھ گھر بنائیں گے، پنجاب کے ہرکونے میں ستھرا پنجاب کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کام کررہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top