پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لاٹھی اور ڈنڈوں والا احتجاج کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا جمہوری حق ہے۔ تحریک چلائیں مگر پرامن ہونی چاہیے۔ تاہم لاٹھی اور ڈنڈوں والا احتجاج کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اور اگر کوئی قانون کے مطابق نہیں چلے گا تو گرفتار ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: کارکنان کی گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں، علی امین گنڈاپور
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریکوں سے بانی پی ٹی آئی کو رہا ہونا ہوتا تو وہ کب کے رہا ہو چکے ہوتے۔ اگر آئین اور قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو گرفتار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان کی سرزمین پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ اور پرامن احتجاج کریں گے تو ہم بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو ویلکم کریں گے۔آئین اور قانون کے مطابق چلیں گے تو ہم ان کو ویلکم کریں گے۔