قومی سلامتی کمیٹی

قومی سلامتی کمیٹی


وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا جس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام شریک ہیں۔

اجلاس میں اسرائیل ایران جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر غور کیا جائے گا اور اسرائیل ایران جنگ کے بالخصوص خطے کی صورتِ حال پر اثرات پر غور ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتِ حال پر بھی غور ہو گا۔  اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتِ حال، اندرونی و بیرونی سکیورٹی امور پر غور ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top