قومی اسمبلی کے اجلاس سے پی پی پی ارکان کا احتجاجاً واک آئوٹ

قومی اسمبلی کے اجلاس سے پی پی پی ارکان کا احتجاجاً واک آئوٹ


قومی اسمبلی اجلاس میں وزرا کی عدم موجودگی اور سوالات کے درست جوابات نہ دینے پر اپوزیشن تو اپوزیشن حکومتی اتحادی بھی حکومت پر برس پڑے۔

پی پی پی اور ایم کیو ایم نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، پی پی پی کے چند ارکان نے احتجاجاً ایوان سے واک آئوٹ بھی کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے وزرا کی عدم موجودگی کے خلاف وزیر اعظم کو شکایت کا خط لکھنے کا اعلان کردیا۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات شروع، پارلیمنٹ  پلیٹ فارم پر اتفاق

قومی اسمبلی اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں ہوا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہی نہیں حکومتی ارکان نے بھی وزرا کی عدم موجودگی کا معاملہ اٹھا دیا۔

وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزرا کسی مجبوری کی وجہ سے ہی ایوان میں نہیں آتے۔

پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم کی طرف سے ایف بی آر افسران کی تنخواہیں بڑھانے اور نئی گاڑیاں خریدنے کے سوال کا جواب نہ دینے پر پی پی پی ارکان آغا رفیع اللہ اور چند دیگر ارکان ایوان سے واک آوٹ کرگئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top