January 13, 2025
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر تک ملتوی

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر تک ملتوی


مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

مجوزہ آئینی ترامیم میں20سے زائد شقیں شامل ،تفصیلات سامنے آگئیں

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس پیر کی دوپہرساڑھے 12 بجے دوبارہ شروع ہونگے،قبل ازیں سپیکر سردار  ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور  توجہ دلاؤ نوٹس کو معطل کرنے کی تحریک پیش ہوئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔اجلاس ختم ہونے کے بعد اراکین واپس روانہ ہوگئے۔علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

آئینی ترامیم پر حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیئے

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا،لگتاہے نمبرز پورے نہیں تھے۔

نمبرز پورے نہ ہونے کی وجہ سےآئینی ترمیم پیش نہ ہوسکی،میراخیال ہے کہ کل قانون سازی نہیں ہوگی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *