قومی اسمبلی میں شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش

قومی اسمبلی میں شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش


اسلام آباد، قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کے لیے باقاعدہ تحریک پیش کر دی گئی۔

یہ تحریک حکومتی رکن نوشین افتخارکی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی، جس پر ایوان میں ہلچل دیکھنے میں آئی، تحریک کے متن میں شیخ وقاص اکرم پرآئین و پارلیمانی قواعد کی مبینہ خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

این اے 175 مظفرگڑھ میں ضمنی انتخاب روک دیا گیا

اسپیکر نے تحریک کو قواعد و ضوابط کے مطابق زیرغورلانے کی اجازت دے دی، بعض اپوزیشن ارکان نے تحریک پرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قراردیا، حکومتی بینچوں نے اسے قانون وضابطے کے مطابق قرار دیا۔

مزید کارروائی آئندہ اجلاس میں متوقع ہے جبکہ شیخ وقاص اکرم کی جانب سے تاحال باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top